شامی فوج کے جنگی طیاروں نے ادلب میں جبھۃ النصرہ دہشتگرد گروہ کے اسلحے کے گودام پر بمباری کر کے اسے تباہ کردیا
العالم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے جنگی طیاروں نے پیر کو ادلب کے شہر بنش کے اطراف میں جبھۃ النصرہ دہشتگرد گروہ کے ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کے ایک بڑے گودام پر بمباری کی اور اسے تباہ کردیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق جبھۃ النصرہ کے ہتھیاروں اور جنگی ساز و سامان کے گودام پر شام کے جنگی طیاروں کی بمباری میں بیس سے زیادہ دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج کے ڈرون طیاروں نے پہلے جبھۃ النصرہ کے اڈوں کا پتہ لگایا اور اس کے بعد جنگی طیاروں نے بمباری کی ۔
صوبہ ادلب کے ایک بڑے حصے پردہشتگردوں کا قبضہ ہے ۔
شامی فوج نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ وہ اس صوبے کو بھی دہشتگردوں سے پاک کر کے دم لے گی۔