شاممشرق وسطییورپ

دہشتگردوں کے خلاف شامی فوج کے کامیاب آپریشن

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے الروضہ کے علاقے میں دہشتگرد گروہوں کے اصلی اڈوں کو تباہ کر دیا ہے۔ شام کی فوج نے اس علاقے میں موجود دھماکا خیز مواد اور بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنا دیا۔

شام کا بحران سن دو ہزار گیارہ سے امریکہ ، سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی بڑے پیمانے پر دہشتگردانہ کارروائیوں کے بعد شروع ہوا۔ شام میں بحران پیدا کرنے کا مقصد علاقے کے توازن کو صیہونی حکومت کے مفاد میں بدلنا تھا۔

شام کی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کی حمایت سے داعش دہشتگرد گروہ کا قلع قمع کر دیا ہے۔اس وقت شام میں موجود دوسرے دہشتگرد گروہ بھی شکستِ فاش کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button