مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی یمن پر بربریت اور جارحیت کے جواب میں یمنی فوج کے ڈرون طیارے ” کے 2″ نے سعودی عرب کے جنوب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر 2 کامیاب حملے کئے ہیں۔
یمنی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون طیارے نے سعودی عرب کے حساس فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ عسیر شہر کے خمیس مشیط علاقہم یں سعودی فوج کے جنگی طیاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گيا۔ یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج کے جوابی حملوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔