شام کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صوبۂ دیر الزور میں ہوئے ایک بم دھماکے میں چار امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے بتایا ہے کہ ان امریکی فوجیوں کی گاڑی دیر الزور صوبے میں مرکدہ کالونی کے قریب الحسکہ – دیر الزور شاہراہ سے گزر رہی تھی کہ اس کے راستے میں دھماکہ ہو گیا اور چاروں فوجی مارے گئے۔ اخبار سوریا ویب سائٹ نے بھی بتایا ہے کہ امریکی فوجی الشدادی میں اپنی غیر قانونی چھاؤنی اور اس طرح العمر آئل فیلڈ کا گشت لگا رہے تھے کہ یہ دھماکہ ہوا۔