آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف کا کہنا ہے کہ آذربائیجان نے قرہ باغ کے دوسرے اہم شہر ’شوشا‘ کو آرمینیا سے آزاد کرا لینے کا دعوا کیا ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے قوم سے اپنے ایک خطاب میں کہا ہے کہ ہم نے ” شوشا” شہر کو آرمینیا سے واپس لے لیا ہے، انہوں نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے۔ “شوشا” شہر کی آزادی کی خبر سن کر لوگ سڑکوں پرنکل آئے اور جشن منایا۔