’’ٹرمپ چلے گئے، ہم رہ گئے اور پڑوسی‘‘، یہ بات ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہی۔
محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹویٹ میں مشترکہ مفادات کے حصول کی غرض سے علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے ایران کی آمادگی کا اعلان کیا۔
انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ اختلافات اور کشیدگی کو کم کرنے کا واحد راستہ بیٹھ کر گفتگو کرنا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی حکام کی جانب سے منہ زوری کی پالیسی ترک کر کے کثیر فریقی رخ، تعاون اور قانون کے احترام کی پالیسی اختیار کیے جانے کی امید ظاہر کی۔