شاممشرق وسطی

شامی فوج نے کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری

النشرہ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے جنوبی ادلب کے علاقے جبل الزاویه اور آفیس علاقےمیں دہشتگرد گروہوں کے ٹھکانوں پر 130 راکٹ اور توپوں کے گولے داغے جس کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد ہلاک و زخمی ہو گ‏ئے۔

اگرچہ شام میں دہشت گردوں کا اب کسی بھی علاقے پر قبضہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اس گروہ کے بعض عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور موقع ملنے پر وہ دہشت گردانہ حملہ کر تے ہیں تاہم شامی فوج اپنے ملک کے مختلف علاقوں سے ان باقی ماندہ دہشت گردوں کا بھی صفایا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

شام کا بحران، دہشت گرد گروہوں کے لئے امریکہ و سعودی عرب کی حمایت کے زیر سایہ دو ہزار گیارہ سے جاری ہے جبکہ یہ ملک ایران و روس کی حمایت و مدد کی بدولت دہشت گردوں کو شکست دینے میں کامیاب رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button