افغانستانایشیا

افغانستان میں دھماکے 16 افراد جاں بحق 17 زخمی

آوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ کاپیسا، قندھار، کابل اور خوست میں ہونے والے دھماکوں اور حملوں میں 9 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے۔ تاہم افغانستان کا دارالحکومت کابل 3 مختلف مقامات پر ہونے والے یکے بعد دیگرے 4 دھماکوں سے گونج اُٹھا جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ رواں ماہ یہ چوتھا موقع ہے جب ایک ہی وقت میں کابل شہر میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے۔

ادھر افغانستان کے صوبہ قندھار میں فوج نے سکیورٹی چوکیوں پر طالبان کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ فوج کی اس کارروائی میں 7 طالبان ہلاک ہوگئے ۔

واضح رہے کہ دوحہ میں طالبان اور کابل حکومت کے نمائندوں کے درمیان جاری مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں جب کہ افغانستان میں پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button