لبنانحسن نصراللہمثالی شخصیاتمشرق وسطی

اسلامی مزاحمت کے رہنماؤں کو نشانہ بنانا امریکہ ،اسرائیل اور سعودی عرب کا مشترکہ ہدف

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ایک عرب ٹی وی چینل المیادین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت اور مقاومت کے رہنماؤں کو نشانہ بنانا امریکہ ،اسرائیل اور سعودی عرب کا مشترکہ ہدف ہے۔ حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ نے نئے عیسوی سال کی مناسبت سے ملکی اور غیر ملکی عیسائیوں کو مبارکباد پیش کی۔

سید حسن نصر اللہ نے سپاہ اسلام کے مایہ ناز کمانڈر شہید میجر جنرل سلیمانی اورعراق کی رضاکار فورس کے سابق ڈپٹی کمانڈر شہید ابو مہدی مہندس کی شہادت کی پہلی برسی کی آمد کے موقع پر تعزيت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی کی خدمات تاریخ میں جلی حروف کے ساتھ باقی رہیں گي۔

سید حسن نصر اللہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے آخری ایام کے بارے میں مختلف تجزیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اپنی حکومت کے آخری ایام میں کیا کریں گے سبھی اس کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔ امریکہ اور اسرائيل کوئي جنگی قدم اٹھاتے ہیں یا نہیں اس کے بارے میں بعض نظریات موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ٹرمپ اپنے آپ کو بڑا سمجھنے کی بیماری میں مبتلا ہے اور اسے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں شکست پر بھی شدید غصہ ہے ٹرمپ اپنی حکومت کے آخری ایام میں کوئی غیر سنجیدہ قدم اٹھائے گا اس کے بارے میں تجزیاتں موجود ہیں لیکن سب سے بڑا مسئلہ اقتدار منتقل کرنے کا مسئلہ ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ جب آپ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے شور و غل کو سنتے ہیں تو آپ کو سمجھ لینا چاہیے کہ اس کے پیچھے کوئی حقیقی بات موجود نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button