فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فضائیہ کا دفاعی سسٹم فعال ہو گیا ہے، بتایا جاتا ہے صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے دمشق کے جنوب مغربی علاقے میں کچھ مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
سانا نیوز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی جارحیت کے بعد دمشق کے قریبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں جو شامی فوج کے دفاعی میزائیلی سسٹم کی جانب سے صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں سے فائر کئے جانے والے راکٹوں کو نشانہ بنائے جانے کی آوازیں تھیں۔ بتایا جاتا متعدد صیہونی راکٹوں کو فضا ہی نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا ہے۔
شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کی اس تازہ جارحیت میں کسی قسم کا جانی نقصان نہيں ہوا ہے۔
تقریبا دو ہفتے قبل بھی غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے صوبہ حماہ میں جارحیت کرکے ایک کنبے کے سبھی افراد کو شھید کر دیا تھا۔ اس وحشیانہ جارحیت میں دومعصوم بچے اور ان کے والدین شھید ہوگئے تھے۔