مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں بریگیڈیئر جنرل قادر رحیمزادہ کو خاتم الانبیا مشترکہ ایئر ڈیفنس بیس کا کمانڈر مقرر کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں فرمایا: میں آپ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ کی تجویز اور آپ کے تعہد ، صلاحیتوں ، توانائیوں اور گرانقدر تجربات کے پیش نظر خاتم الانبیا مشترکہ ایئر ڈیفنس بیس کا کمانڈر مقرر کرتا ہوں۔ اور توقع کی جاتی ہے کہ مشترکہ ایئر ڈیفنس بیس کو مزید مضبوط بنانے کے سلسلے میں آپ اپنی توانائیوں سے بھر پور استفادہ کریں گے۔ رہبر معظم نے میجر جنرل موسوی کی اس عہدے پر گرانقدر خدمات کا بھی شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ مضامین
بھی چیک کریں
Close
-
شامی فوج نے اسرائیل کو اس کی اوقات دکھا دی + ویڈیو20 September 2019