دنیاایشیاشامعربمشرق وسطی

شامی فوج نے اسرائیل کے فضائی حملے کو ناکام بنادیا

Syria, Damascus

دمشق سے ہمارے نمائندے کے مطابق شامی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی دشمن کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کی علی الصبح دمشق کے نواحی علاقوں پر حملے کیے ہیں۔ شامی فوج کے بیان کے مطابق صیہونی جنگی طیارے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے شامل میں داخل ہوئے تھے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دشمن کے طیاروں سے داغے جانے والے بیشتر میزائیلوں کو فضا ہی میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔
شامی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق صیہونی دشمن کے اس حملے میں، اس کے چار فوجی زخمی ہوئے ہیں اور بہت معمولی مالی نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button