ایشیادنیامشرق وسطییمن

یمن، سعودی اتحاد کا اہم فوجی کمانڈر ہلاک

Yemen

الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمن کی مستعفی حکومت کے ذرائع نے بھی مآرب میں جنگ کے دوران  سعودی اتحاد کے اعلی فوجی کمانڈر الحرملی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ بریگیڈئیر الحرملی سعودی اتحاد  کی ساتویں کور کا کمانڈر بتایا جاتا ہے۔

مآرب سیکٹر پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ساتھ جاری حالیہ جنگ کے دوران یہ دوسرے اہم سعودی فوجی کمانڈر کی ہلاکت ہے۔ اس سے پہلے سعودی اتحاد کی چھٹی کور کا کمانڈر امین الوائلی بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔ یمن کے خلاف سعودی عرب کی غیر قانونی جنگ چھبیس مارچ کو ساتویں سال میں داخل ہوگئی ہے۔

چھے سال سے زائد عرصے سے جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں سولہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button