مغربی ممالک اپنے تجارتی نظام کو خود اپنے ہاتھوں سے تباہ کر رہے ہیں، صدر پیوٹن
مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹودے کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ولادی ووستوک میں مشرقی اقتصادی فورم کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مغربی ممالک خو ہی اپنے بنائے گئے تجارتی اور مالیاتی تعلقات کے نظام کو تباہ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کے ان تباہ کن اقدامات کی وجہ سے عالمی معیشت تبدیل ہو رہی ہے اور مغرب کی طرف سے عالمی مالیاتی نظام کی تباہی کے ساتھ ایسے ممالک کی کھپت تیار ہورہی ہے جو مغربی ماڈلز کے برعکس پوری انسانیت کے لیے تعاون کا جذبہ رکھتی ہے۔
روسی صدر نے مغربی ممالک میں دباؤ کا شکار تاجروں اور اقتصادی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: روس میں سرمایہ کاری بہتر اور محفوظ ہے۔
#russia
#putin