ایشیاپاکستان

پاکستان کورونا متاثرین کی فہرست میں 15 ویں نمبر پر

مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 702 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 255 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 75 ہزار 139 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 36 ہزار 308 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان میں تیزی سے پھیلتا کورونا وائرس اب صوبے کے وزرا اور اراکین اسمبلی تک بھی پہنچ گیا۔ بلوچستان کے تین وزیر اور تین اراکین اسمبلی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

بلوچستان کے صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی، صوبائی وزیر ریونیو سلیم احمد کھوسو، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل عبدالخالق ہزارہ اور تین اراکین اسمبلی نصراللہ خان زیرے، میر یونس عزیز زہری اور زابد ریکی شامل ہیں۔

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے رکن قومی اسمبلی اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی بھی اس وائرس کا شکار ہوکر ان دنوں قرنطینہ میں ہیں ۔

جمعیت علمائے اسلام ف سے تعلق رکھنے والے رکن بلوچستان اسمبلی سید فضل آغا اور اسی طرح نواب ثنا اللہ زہری دور حکومت میں صوبائی وزیر صنعت رہنے والے سردار در محمد ناصر بھی کورونا کا شکار ہو کر انتقال کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان مریضوں کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں چین اور سعودی عرب سے بھی آگے نکل کر 15 ویں نمبر پرآ گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button