
شمالی وزیرستان اور کے پی میں دہشت گردوں کے حملوں میں ایک میجر سمیت تین سیکورٹی اہلکار جاں بحق
رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں سرگودہا کے 29 سالہ میجر عامر عزیز اور ان کے ہمراہ ساہیوال کے 27 سالہ سپاہی محمد عارف جاں بحق ہوگئے جب کہ اس آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب وادی تیرہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکورٹی اہلکار کے جاں بحق کی خبر بھی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی افواج کے افغانستان سے انخلاء کے بعد 7 بلین ڈالر کا جدیدترین اسلحہ طالبان اور دیگر گروہوں کے ہاتھ لگ گیا ہے جو اس جدید اسلحے کی مدد سے پاکستان کی سیکورٹی فورسز پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ پاکستانی پولیس اور سیکورٹی اداروں کے پاس ان جدیدترین ہتھیاروں کا مقابلہ کرنے کا توڑ موجود نہیں ہے۔