شامترکیمشرق وسطی

شام میں کار بم دھماکہ، ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر ہلاک

شام کے شمالی صوبے حلب کے شہر الباب میں آج اتوار کی صبح بم کا خوفناک دھماکہ ہوا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق ہونے والے کار بم دھماکے میں اب تک ترکی کے حمایت یافتہ 2 مسلح عناصر کے ہلاک اور 7 کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

شام کا شمالی صوبہ حلب ترکی اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کے زیر کنٹرول ہے۔ ترکی کے زیر کنٹرول شام کے شمالیعلاقوں میں کار اور موٹر سائیکل بم دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔

ترکی کی فوج نے گزشتہ 3 برسوں کے دوران بارہا شام کی سرزمین پر جارحیت کی اور اس وقت وہ شام میں سرگرم بعض دہشتگرد گروہوں کا اصلی حامی شمار ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button