ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے بتایا کہ سنیچر کو ضلع شینواری میں گورنر ہاؤس کی عمارت کے نزدیک ہونے والے کار بم دھماکے میں کم سے کم پندرہ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوئے ہیں ۔بعض افغان ذرائع نے اس دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد اٹھارہ بتائی ہے ۔اب تک کسی شخص یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔
یہ دہشتگردانہ دھماکہ ایسے عالم میں ہوا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات ہو رہے ہیں ۔ مذاکرات کا مقصد جنگ کا خاتمہ اور قیام امن ہے ۔