بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکا نے امت واحدہ کی تشکیل اور نئی اسلامی تہذیب کو ۔حقیقی شکل دینے کی غرض سے اسلامی یونین کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے
چو نتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے اختتامی بیان میں کہا گیا ہے کہ امت واحدہ اور نئی اسلامی تہذیب کی تشکیل کے لیے اسلامی یونین کا قیام ضروری ہے۔ بیان کے مطابق اسلامی یونین کے ذریعے عالم اسلام کے درمیان تعاون اور مسلم اقوام میں ہم آہنگی پیدا کی جاسکے گی اور معاشرہ سازی کے ذریعے امت مسلمہ کو فرقہ واریت اور بیرونی جارحیت سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔