یمن کے خلاف وحشیانہ سعودی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ حملے میں 8 افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں۔
المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی فوجی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں نے صوبہ صعدہ کے سرحدی شہر منبہ کے علاقے الرقو پر شدید گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ اور 3 افراد شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔
سعودی حکومت کی سرکردگی میں قائم یمن مخالف فوجی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجی اس ملک کے مختلف علاقوں کو مسلسل وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔