مشرق وسطیعربیمن

سعودی اتحاد جنگ پر مُصر، الحدیدہ میں پر 292 حملے

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ پر جنگی طیاروں اور ڈرون نے 50 مرتبہ پروازیں کیں اور 71 مرتبہ توپخانوں سے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی۔ اسکے علاوہ سعودی اتحاد کی جانب سے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے انجام پانے والے 209 حملے بھی درج کئے گئے۔

18 دسمبر 2018 کو سوئیڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونے والے اس معاہدے کی سعودی جنگی اتحاد نے ایک دن بھی پابندی نہیں کی اور سعودی آلۂ کار روزانہ صوبۂ الحدیدہ کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button