عراقی کردستان علاقے کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ پی کے کے نے ترکی جانے والی پائپ لائن میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
اس پائپ لائن کے ذریعے کردستان سے ترکی تک خام تیل کی فراہمی ہوتی تھی۔ پی کے کے کے میڈیا سیلز اور ویب سائٹس نے اعلان کیا کہ پی کے کے نے جوابی کارروائی کی اور عراقی کردستان سے ترکی جانے والی پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ عراقی کردستان کی حکومت نے دھماکے کے فورا بعد ترکی کے لئے تیل کی سپلائی کے مکمل رکنے کی اطلاع دی اور اس واقعے کی شدید مذمت کی۔