یمنمشرق وسطی

یمن، سعودی اتحاد کے خلاف یمنی فورسز کا کامیاب آپریشن

یمن کی عوامی فورسز سے وابستہ ذرائع نے صوبہ مارب میں فوج اور عوامی رضاکار دستوں کی ایک بڑی کامیابی کی خبر دی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق صوبہ مارب کے علاقے “مدغل الجدعان” ميں یمن کے سابق مفرور صدر منصور ہادی کی حامی فورسز کے خلاف 72 گھنٹے تک جاری رہنے والے ایک آپریشن کے دوران ” الجوہ” نامی ایک قصبے کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔ الجوہ کی آزادی کے بعد اس علاقے میں فوجی اہمیت کے حامل چار دیگر مقامات پر بھی یمن کے عوامی دستوں نے کنٹرول حاصل کرلیا۔

یمن کے فوجی ذرائع کے کا کہنا ہے کہ اس کاروائی کے نتیجے میں سعودی نواز منصور ہادی کے فوجیوں کی سپلائی لائن منقطع ہو گئی ہے اور اس علاقے میں واقع ایک اہم فوجی اڈہ “ماس” مکمل طور سے فوج کنٹرول میں آگیا ہے۔

یمن کی عوامی فورسز نے “ماس” فوجی بیس پر موجود سعودی عرب کے توپخانے اور میزائل لانچر سمیت بھاری ہتھیار بھی اپنے قبضے میں لے لئے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button