یمنمشرق وسطی

سعودی عرب، امریکی انتخابات سے سبق لے: یمن

محمد علی الحوثی نے امریکہ کے صدارتی الیکشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یمن کے خلاف جارحیت کرنے والے ممالک کو نصیحت کی کہ وہ یمنی عوام سے دشمنی کرنے سے باز آ جائيں۔ انھوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر ان ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جس طرح سے امریکی انتخابات میں طاقت کی نمائش کا کوئي نتیجہ نہیں نکلا اسی طرح ان برسوں میں یمن کا محاصرہ اور اس کے خلاف فوجی حملے جاری رکھنے پر تمھارا اصرار، تمھیں اپنی مرضی کے نتیجے تک نہیں پہنچائے گا۔

انھوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے: بنابریں محاصرہ اور حملے بند کر نے کے بعد یمن کے ساتھ گفتگو ہی امن و صلح کا حقیقی دروازہ ہے اور یہ وہی چیز ہے جس پر ہم ان برسوں میں زور دیتے آئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button