روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی یمن کے صوبے ابین کے صدر مقام شہر زنجبار کے مشرقی علاقے میں یمن کی مستعفی حکومت کے فوجیوں اور متحدہ عرب امارات سے وابستہ گروہ کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں عبوری کونسل سے وابستہ پانچ مسلح افراد ہلاک ہو گئے۔ اس لڑائی میں یمن کی مستعفی حکومت کے متعدد فوجی منجملہ دو کمانڈروں کے ہلاک ہونے کی بھی خبر ہے۔
جنوبی یمن کے صوبے ابین کے صدر مقام شہر زنجبار کے مشرقی علاقے میں یمن کی مستعفی حکومت کے فوجیوں اور متحدہ عرب امارات سے وابستہ گروہ کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں ہی فریق ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر جنگ بندی کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
یہ جھڑپیں یمن میں اپنا اثرورسوخ بڑھانے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جاری رقابت کا حصہ ہے جس کا سلسلہ عدن سے شروع ہوا ہے اوراب اس کا دائرہ اب کئی علاقوں تک پھیل چکا ہے جس میں جزیرہ قنیطرہ بھی شامل ہے۔