المیادین کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مستعفی حکومت کے وزراء کا گروہ جیسے ہی عدن ہوائی اڈے پر پہنچا اسی وقت وہاں شدید دھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہوئے۔
در ایں اثنا یمن کی مستعفی حکومت کے وزیر اطلاعات و نشریات کے معاون محمد قیزان نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کی ذمہ داری متحدہ عرب امارات سے وابستہ عناصر پر عائد ہوتی ہے۔
تحریک انصار اللہ کے سینئر رہنما محمد البخیتی نے عدن ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے پر کہا کہ اس حملے کا انصار اللہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔