فلسطینمشرق وسطی

غزہ پر جارحیت جاری رکھنے پر صیہونی حکومت کو حماس کا سخت انتباہ

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ پر جارحیت جاری رکھنے پر صیہونی حکومت کو سخت انتباہ دیا ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے غزہ کے شمال میں صیہونی حکومت کی اتوار کے روز کی جارحیت پر کہ جس میں تین فلسطینی شہید ہو گئے، ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کے شمال میں فلسطینی نوجوانوں کے قتل سے متعلق صیہونی حکومت کا اقدام ایک نئی جارحیت ہے۔
حماس نے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے جاری جرائم سے صورت حال مزید ابتر اور پیچیدہ ہو گی۔
واضح رہے کہ غزہ کے شمال میں بیت لاہیا اور بیت حانون پر صیہونی حکومت کی فضائی جارحیت میں تین فلسطینی نوجوان شہید اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس جارحیت میں زخمی ہونے والے چوبیس سے ستائیس سال کے درمیان کی عمر کے چاروں فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button