مشرق وسطییمن

یمن میں پھر بھڑے سعودی اور اماراتی فوجی

سعودی عرب کے آلہ کار فوجیوں سے وابستہ خبری ذرائع کی آج کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حمایت یافتہ عبد ربه منصورہادی کی مستعفی حکومت سے وابستہ فوجیوں نے چند روز قبل متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی جانب سے سُقُطری صوبے کے کئی علاقوں پر قبضہ کو ختم کراتے ہوئے ان علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا۔

اس رپورٹ کے مطابق چند روز قبل متحدہ عرب امارات کے فوجیوں نے باغی فوجیوں کی مدد و حمایت سے سُقُطری ایئرپورٹ کے بعض حصوں پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد سعودی فورسز نے حملے کر کے ان علاقوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، سعودی اتحاد کے دو اہم رکن ممالک ہیں کہ جنہوں نے گزشتہ 4 سال سے یمن پر بڑے پیمانے پر حملے کئے اور حملوں کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔ تاہم حالیہ مہینوں میں یمن سے انخلا کے متحدہ عرب امارات کے اعلان کے بعد ریاض اور ابو ظہبی کے مابین اختلافات شدید ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button