مشرق وسطییمن

مآرب میں یمنی فورسز کی فوجی برتری

مآرب کی آزادی کے لئے یمنیوں کا جوش و ولولہ دیدنی ہے اور یمن کی فوج نے کئی اطراف سے مآرب کا محاصرہ کرلیا ہے۔

خبری ذرائع کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی کارروائيوں میں حالیہ دنوں میں کافی تیزی آگئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یمنی فورسز صوبہ مآرب کے صدر مقام کا محاصرہ کرنے کی جانب پیشقدمی کر رہی ہیں۔

ہفتے کے روز جاری ہونے والی بعض میڈيا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یمنی فورسز صحن الجن سے موسوم فوجی اڈے کی جانب بڑھ رہی ہیں اور البلق القبلی نامی پہاڑی سلسلے پر تسلسط حاصل کرلیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق صوبہ مآرب کے مغربی اورجنوبی سیکٹر سے صوبے کے مرکز کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

درایں اثنا مآرب میں موجود سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے وابستہ مسلح جتھوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button