المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے علاقے الفرع پر تین بار شدید بمباری کی۔ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اسی طرح مغربی یمن کے صوبے حجہ میں حرض اور حیران کو بھی نو بار جارحیت کا نشانہ بنایا۔
صوبے مآرب میں بھی سعودی اتحاد کے طیاروں نے العطن اور مجزر پر وحشیانہ حملہ کیا۔ صوبے البیضا میں القانیہ کے علاقے پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شدید بمباری کی۔ مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے بھی رہائشی اور زرعی اراضی کو نشانہ بنایا اور گولہ باری کی۔
دوسری جانب یمنی فوج نے جنوب مغربی یمن کے صوبے تعز میں دو محاذوں سے سعودی اتحاد کے فوجیوں کی پیش قدمی کی کوشش کو ناکام بنا دیا جس کے نتیجے میں سعودی اتحاد کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔