ایرانمشرق وسطی

عراق کے وزیر اعظم آج تہران کا دورہ کریں گے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزير اعظم مصطفی الکاظمی اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر آج تہران پہنچیں گے۔ جہاں وہ ایران کے اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ عراق کے وزير اعظم مصطفی الکاظمی نے ایران کے سفر سے قبل عراق کے صدر برہم صالح اور عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر الحلبوسی کے ساتھ سہ فریقی اجلاس منعقد کیا ،جس میں ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ ایران اور عراق کے گہرے تعلقات میں خلل ڈالنے کے سلسلے میں سعودی عرب اور اسرائیل اپنی مذموم کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ان کی مذموم کوششوں کے باوجود ایران اور عراق کے تعلقات اتنے مضبوط اور گہرے ہیں کہ دنیا کی کوئی طاقت ان میں خلل ایباد نہیں کرسکتی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button