مشرق وسطییمن

یمن نے سعودی حملوں کا جواب دے دیا

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی یمن پر بربریت اور جارحیت کے جواب میں یمنی فوج کے ڈرون طیارے ” کے 2″ نے سعودی عرب کے جنوب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر 2 کامیاب حملے کئے ۔

یمنی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون طیارے نے سعودی عرب کے حساس فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ عسیر شہر کے خمیس مشیط علاقہ میں سعودی فوج کے جنگی طیاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گيا۔ یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج کے جوابی حملوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔

قابل ذکر ہے کہ اس وقت سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی پانچ سال سے جاری جارحیت کے ساتھ ساتھ یمن کو کورونا وائرس کے بڑے خطرے کا بھی سامنا ہے اور سعودی حملوں میں یمن کی بنیادی تنصیبات کے علاوہ اسپتالوں اور طبی مراکز کی تباہی کے سبب یہ خطرہ اور زیادہ سنگین ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کے ساتھ مل کر امریکہ کی مکمل حمایت کے زیر سایہ یمن کو گزشتہ پانچ برسوں سے روزانہ کی بنیاد پر اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button