اقوام متحدہ اور ایران نے آذربائیجان اور آرمیینا سے جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔
آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان متنازع خطے میں جھڑپوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے جس میں بعض اطلاعات کے مطابق متعدد فوجیوں سمیت 23 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں تاہم آزاد ذرائع نے ابھی تک اتنے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی تائید نہیں کی ہے۔
آرمینیا نے دعوی کیا ہے کہ آذربائیجان کی فوج کی جانب سے چلائی گئی گولی ایک خاتون اور ایک بچے کو لگی جس سے ان کی موت ہوگئی وہیں آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ ان کی فوج کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔
دونوں ممالک کے درمیان حالات اس قدر بے قابو ہوگئے ہیں کہ آرمینیا نے آذربائیجان کے دو جنگی طیاروں اور 14 ڈرون کو مار گرانے اور کئی بکتر بندگاڑیوں کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ حالانکہ آذربائیجان کی وزارت دفاع نے اس حوالے سے ابھی تک کچھ بھی نہیں کہا ہے ۔