مشرق وسطیفلسطینیمن

یمن سے فلسطینیوں کی حمایت جاری، پھر کیا ڈرون حملہ

Continued support for Palestinians from Yemen, then the drone attack

یمن سے فلسطینیوں کی حمایت جاری، پھر کیا ڈرون حملہ

برطانوی حکومت سے وابستہ ایک تنظیم نے اتوار کے روز آبنائے باب المندب پر ​​یمن سے آنے والے ڈرون طیارے کے حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے کی اطلاع دی ہے۔

فارس نیوز کے مطابق برطانوی میری ٹائم آپریشنز ایجنسی نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ اسے آبنائے باب المندب میں ڈرون حملے اور دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

جہاں ایک طرف یمنیوں کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت اور بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہازوں کے ساتھ تصادم نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی نیند حرام کر دی ہے  وہیں برطانیہ نے یمن سے آبنائے باب المندب تک ڈرون حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

برٹش میری ٹائم آپریشنز ایجنسی “یو کے ایم ٹی او” نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ اسے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب میں ڈرون حملے اور دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

برطانوی حکومت کے اس ادارے کے دعوے کے مطابق یہ ڈرون، یمن سے روانہ کیا گیا تھا۔ برطانیہ کی مرچنٹ میرین آپریشن ایجنسی نے علاقے کے قرب و جوار میں موجود بحری جہازوں سے کہا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

یمنی حکام نے ابھی تک آبنائے باب المندب میں ڈرون حملے کے برطانوی دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس خبر کی تصدیق یا تردید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button