اقوام متحدہ کی امدادی سرگرمیوں کے سربراہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن کی حوثی ملیشیا یا تحریک انصار اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا اپنا فیصلہ واپس لے۔
اقوام متحدہ کی امدادی سرگرمیوں کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکہ حوثی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق مارک لوکاک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اپنی بریفنگ کے دوران کہا کہ وہ امریکہ سے باقاعدہ درخواست کریں گے کہ وہ یمنی حوثی ملیشیا کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا ارادہ بدل دیں کیوں کہ اس فیصلے کی وجہ سے ملک ایسی بھیانک قحط سالی سے دوچار ہو جائے گا، جو گزشتہ تقریباً 40 برس میں دنیا میں کہیں نظر نہیں آئی۔
مارک لوکاک نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے امدادی ایجنسیوں کو لائسنس جاری کرنے اور بعض مراعات دینے کے باوجود یمن میں قحط سالی کو روکنا ممکن نہیں ہوگا۔