ایرانعراقمشرق وسطی

تہران بغداد تعلقات اسٹریٹیجک اور پائیدار ہیں، وزرائے خارجہ

ایران و عراق کے وزرائے خارجہ نے تہران بغداد تعلقات کو اسٹریٹیجک اور پائیدار قرار دیا ہے۔

ایران کے وزیر ڈاکٹر محمد جواد ظریف اور عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے ان خیالات کا اظہار بغداد میں دونوں ملکوں کے ماہرین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی مسائل کے بارے میں دونوں ملکوں کے درمیان صلاح و مشورے کو مفید اور سود مند قرار دیا۔
محمد علی الحکیم نے کہا کہ صدر ایران کے دورہ عراق کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان جن معاملات پر بات چیت ہو گی، ان کے بارے میں انہوں نے اپنے ایرانی منصب کے ساتھ گفتگو کی ہے۔
عراق کے وزیر خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ بغداد تہران تعلقات اسٹریٹیجک ہیں اور ان کی جڑیں بہت گہری ہیں۔ انہون نے کہا کہ ایران اور عراق کے تعلقات پر کوئی طاقت اثر انداز نہیں ہو سکتی۔
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اس موقع پر کہا کہ تہران اور بغداد کے درمیان اسٹریٹیجک نوعیت کے تعلقات قائم ہیں اور انہیں کوئی کمزور نہیں کر سکتا۔
انہوں نے اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محمد علی الحکیم کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور علاقائی مسائل کے بارے میں اچھے مذاکرات ہوئے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ عراق کے پروگرام کو حتمی شکل دینے کی غرض سے ہفتے کی شب بغداد پہنچے تھے۔ صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی، پیر کے روز اعلی سطحی سیاسی، اقتصادی اور تجارتی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر عراق جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button