بحرین، عوامی تحریک جاری رکھنے کا عزم
شیخ عیسی قاسم نے بحرین کی انقلابی تحریک کو دس سال پورے ہونے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملت بحرین سرکوبی کے باوجود مکمل کامیابی کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے ہفتے کے روز اسی مناسبت سے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ بحرین کے عوام مکمل کامیابی اور آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیخ عیسی قاسم نے کہا بحرین میں سیاسی توازن ماضی میں رجعت پسندانہ اور ظالمانہ رہا ہے اور اس کا بحرین کی عظیم قوم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تشدد اور ایذارسانی اور عوام کو سرکوب کرنے کے لئے بیرونی طاقتوں سے مدد لئے جانے کے باوجود شاہی حکومت بحرینی عوام کو خاموش نہیں کرسکی ہے۔
بحرین کی انقلابی تحریک کے سربراہ نے قدس کی غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جانے کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا مقصد ملک کو ملت کی تحقیر کے علاوہ اور کچھ نہیں تھا۔