
آرامکو کی تنصیبات پر یمنی فورسز کا ڈرون حملہ، سعودی اتحاد نے اعتراف کیا
سعودی اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فورسز نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات جنوبی عربستان پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کئے اور جازان میں تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات اور الشقیق میں کھاری پانی کو میٹھا بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
سعودی اتحاد کے ترجمان نے مزید کہا کہ یمنی فورسز کی ہوائی کارروائی میں سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے ظہران الجنوب میں بجلی گھر نشانہ بنا۔ اسی طرح انہوں نے کہا کہ جنوبی سعودی عرب کے خمیس مشیط علاقے میں واقع گیس ریفائنری پر بھی ڈرون حملہ ہوا ہے۔
سعودی اتحاد نے جنوبی سعودی عرب کی فضا میں یمنی فوج کے چار ڈرون طیارے مار گرانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔