پاکستان کی حکمراں جماعت تحریک انصاف نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی نااہلی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے آصف زرداری کی نااہلی کے لئے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ آصف زرداری نے دو ہزار اٹھارہ کے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی ہے-
ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے فارم اے اور فارم بی میں بہت ساری غلطیاں کی ہیں- پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ آصف زرداری کو آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے-
درخواست میں کہا گیا ہے کہ چھپائے گئے اثاثوں کی مالیت چودہ کروڑ سینتیس لاکھ روپئے ہے۔