بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کو کابینہ کی عدم تشکیل کے شدید اور سخت بحران کا سامنا ہے ۔ ایک سال سے کمتر مدت میں اسرائیلی کنیسٹ کے تیسری بار انتخابات کروانے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
اسرائیل بیٹنا پارٹی کے سربراہ نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی کنیسٹ کے تیسری بار انتخابات کرانے کے خدشات کا اظہار کیا ہے ۔ اسرائیل کو تاریخ کے سخت ترین بحران کا سامنا ہے۔ اسرائیل بیٹنا پارٹی کے سربراہ اویگڈور لیبر مین نے لیکوڈ پارٹی اور بلیو وائٹ پارٹی کے ساتھ اتحاد کے امکانات کو سختی کے ساتھ رد کردیا ہے۔
ایک طرف امریکہ کی اسرائیل کو بھر پور حمایت حاصل ہے اور دوسری طرف عرب ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے کی راہیں ہموار کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود اسرائیلی حکام ، کابینہ کی تشکیل میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کو تاریخی مشکلات کا سامنا ہے اور اسرائیلی کی غاصب صہیونی حکومت اندرونی سطح پر کھوکھلی اور تباہ و برباد ہوچکی ہے۔ اسرائیل کی سیاسی پارٹیاں کنیسٹ میں 61 نشستیں حاصل کرنے اور کابینہ کی تشکیل میں بری طرح ناکام ہوگئی ہیں اور انھوں نے اسرائیل کو تاریخی شکست اور ناکامی سے روبرو کردیا ہے یہاں تک کہ اسرائیلی کنیسٹ کے ایک سال سے کم مدت میں تیسری بارانتخابات کروانے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔