ایرانمشرق وسطییورپ

امریکہ کی تابعداری یورپ کی کمزوری کی علامت ہے، ایرانی وزیر خارجہ

بدھ کی شام کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ یورپی یونین مالی اور دفاعی لحاظ سے خود مختار نہیں جس کے باعث وہ امریکی پالیسیوں کی پیروی پر مجبور ہے۔وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا کہ یورپ نے ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں میں واشنگٹن کی پیروی کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ دباؤ بالکل برداشت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کی جانب سے مکمل تابعداری کے باوجود امریکہ اسے پابندیوں کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کے عوام اکیس فروری کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور دنیا پر ایک بار پھر ثابت کردیں گے کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ کی امریکی پالیسی بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ میں لاکھوں ایرانیوں کی شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ امریکی پالیسیوں کو قبول نہیں کرتے اور اپنی انقلابی اقدار کا پوری قوت کے ساتھ دفاع کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button