حسین امیرعبداللهیان نے عراق کی حالیہ بدامنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اغیار برسہا برس سے عراق کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش میں ہیں اور اس بار ایک نئے طریقے سے عراق کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللهیان نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں عراق کی موجودہ صورتحال میں صیہونی اور دہشتگرد تکفیریوں کے حامیوں کے ملوث ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اغیارکی یہ سازش بھی ناکام ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ عراق میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی کوششوں اور ریشہ دوانیوں کا سلسلہ جاری ہے عراق میں ہونے والے حالیہ مظاہروں کے پیچھے امریکہ اور سعودی عرب کے ناپاک عزائم کارفرما ہیں۔ عراق کے بعض شہروں میں بلوائیوں کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں سعودی عرب اور مغربی ذرائع ابلاغ نے بھر پور کردار ادا کیا اور سعودی عرب اور امریکہ عراق میں برپا ہونے والے اربعین کے عظیم پیدل مارچ میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس سلسلے میں انھوں نے ایسے گروہ تیار کئے ہیں جوزائرین کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کریں گے عرب اور عجم کا مسئلہ اٹھائیں گے عراقی و ایرانی و پاکستانی وغیرہ جیسے موضوعات اٹھا کر فتنہ برپا کرنے کی کوشش کریں گے لہذا زائرین کو اختلافی موضوعات پر کام کرنے والے عناصر سے ہوشیار اور آگاہ رہنا چاہیے۔