افغانستان میں حالات کشیدہ ہیں اور اس ملک کے مختلف علاقوں میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
افغانستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جاری تصادم میں 40 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کا تعلق طالبان سے ہے۔
شمالی علاقے میں فوج کے ترجمان عبدالہادی جمال نے جمعرات کو تصدیق کی کہ قندوز صوبہ کے چاردارا ضلع میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان تصادم میں 8 سکیورٹی اہلکار اور7 طالبان مارے گئے۔