ایشیاپاکستان

پاکستان میں یوم قدس کی ریلیوں کی تیاری

دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر عالمی یوم قدس کی ریلیاں نکالے جانے کی تیاری ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو پاکستان کے شہر کراچی سے سحر عالمی نیٹ ورک کے ایک محترم ناظر نے ہمیں ارسال کی ہے ، یوم القدس کی مناسبت پر علامتی مسجد الاقصی ، مظلوم فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور فلسطینی عوام کی استقامت کو یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کل بروز بدھ یونیورسٹیوں کے بعض پروفیسروں، اساتذہ ، ممتاز شخصیات اور دانشوروں سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین کے بارے میں اسلامی اور دینی ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ اور اس کے آلہ کار صدی معاملے کو مسلط کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی گھناؤنی سازشیں ماضی میں بھی ناکام ہوئیں اور فلسطین کے بارے میں ان کا صدی معاملہ بھی ناکام ہوجائےگا۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: عالمی یوم قدس اس سال ہر سال کی نسبت کہیں زیادہ اہم ہے اور اس کی اہمیت کی وجہ امریکہ اور اس کے آلہ کاروں کی جانب سےعلاقے میں خیانت اور جارحیت ہے جو اس طریقے سے صدی معاملے کو مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکی حکام کی جانب سے فلسطین کے مسئلے کوحذف کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہو‏ئے فرمایا کہ ماضی اور حال میں ان کے لہجے اور ادبیات میں فرق آیا ہے اس لئے عالمی یوم قدس اس سال ہر سال کی نسبت کہیں زیادہ اسلامی اور انسانی جذبے کے تحت جوش و خروش کے ساتھ منایا جائےگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کو عالمی یوم القدس قرار دیا تھا تاکہ ساری دنیا کے مسلمان اس دن فلسطینی کاز کی حمایت اور صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف اپنی نفرت کا اعلان کر سکیں۔

اس سال ایران کے نو سو پچاس شہروں میں عالمی یوم القدس کے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

اس سال عالمی یوم القدس کی ریلیوں کی کوریج کے لیے چار ہزار رپورٹر اور صحافی موجود ہوں گے جن میں ڈھائی سو غیر ملکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button