دوحہ میں امریکا اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کا چھٹا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔
دوحہ میں جاری امریکا طالبان امن مذاکرات کا چھٹا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تاہم امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔ جبکہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق چھٹے دور میں کچھ باتیں بدستور حل طلب ہیں اس لئے افغان امن عمل سے متعلق بات چیت اگلے مذاکرات میں جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان افغان امن عمل کا چھٹا دور 30 اپریل کو شروع ہوا تھا جو کل ختم ہوا۔
واضح رہے کہ قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے امن مذاکرات کے بعد جس میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء اور طالبان کا کچھ علاقوں میں اپنی حکومت کے قیام سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے جس سے امریکہ کو افغانستان سے فرار ہونے کے لئے پتلی گلی سے راستہ مل جائے گا۔