
العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے نائب سربراہ صالح العاروری نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے جرائم میں برابر کا شریک اور فلسطین پراسرائیلی قبضہ کا اصلی حامی اور مجرم ہے۔ العاروری نے کہا کہ امریکہ نے فلسطین کے بارے میں تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا ہے اوراس نے ہمیشہ اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی حمایت کی ہے۔