ایشیادنیا

امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری کے باعث جنوبی کوریا پر شمالی کوریا کی تنقید

شمالی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے امریکہ سےجنوبی کوریا کے ہتھیاروں کی خریداری میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس طرح کے کاموں سے جزیرہ نما کوریا میں صرف جنگ کا خطرہ بڑھےگا۔شمالی کوریا کے سرکاری خبررساں ادارے نے جنوبی کوریا کی جانب سے آئندہ برس امریکہ سے جدید ترین ہتھیاروں کی خریداری کے لئے ایک بڑی رقم مختص کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ جنوبی کوریا کے اس طرح کے اقدامات فوجی کشیدگی میں اضافے کا باعث ہوں گے۔شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے امریکہ سے ریڈار گریز ایف پینتیس جنگی طیاروں کی خریداری کے پروگرام اور دونوں ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقوں کے انعقاد پر تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ دونوں ممالک پیشگی حملہ کرنے کی کوشش میں ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button