اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے کہا کہ ایران کی حکومت اور قوم اس وائرس سے سختی کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے تاہم امریکی پابندیاں ہماری کوششوں کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔
مجید تخت روانچی نے کہا کہ وہ وقت آگیا ہے کہ امریکہ ان انسان دوستانہ کوششوں کو سیاسی کرنے کے بجائے پابندیوں کو اٹھائے۔
اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام ایک خط میں ایران مخالف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کو ختم کرانے کا مطالبہ کیا ۔ وزیر خارجہ نے اپنے ایک مراسلے میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس مراسلے کی کاپیاں عالمی اداروں کے سربراہوں اور تمام ممالک کے وزرائے خارجہ کو روانہ کی گئی ہیں۔