ایشیاپاکستان

پاکستان میں افغان مہاجرین کے قیام کی مخالفت

خیبر پختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں مزید قیام کی مخالفت کردی۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کے مزید قیام کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وفاق نے افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کے لیے رابطہ کیا تو مخالفت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی 40 سال مہمان نوازی کی لیکن افغان مہاجرین کی وجہ سے صوبے سمیت پورے ملک میں امن وامان کے مسائل ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ افغان مہاجرین کے باعث کاروباراور انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے،افغان مہاجرین اپنے وطن جا کر پاکستان کے خلاف موجود جذبات کا خاتمہ کریں۔

واضح رہے کہ افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی ڈیڈ لائن 30 جون کو ختم ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button