ایشیامشرق وسطییمن

یمن میں شادی کی تقریب پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری میں 5 افراد جاں بحق

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ کے ایک ہال میں شادی کی تقریب کے دوران سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 5 خواتین جاں بحق اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں ایئرپورٹ روڈ پر واقع المنصور ہال میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ایک گولہ شادی ہال پرگرا جس کے نتیجے میں 5 خواتین جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ادارے نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں 5 خواتین کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 7 افراد شدید زخمی ہیں جن میں 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ کچھ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button